پی ٹی سی ایل ' فن اینڈ سپورٹس گالا 2019 ء اختتام پذیر ہو گیا

  پی ٹی سی ایل ' فن اینڈ سپورٹس گالا 2019 ء اختتام پذیر ہو گیا

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے زیر اہتمام اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے منعقدہ فن اینڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔اسلام آبادمیں منعقدہ سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس سرگرمیوں کے علاوہ ملازمین کے اہل خانہ کے لئے دلچسپ تفریحی کھیل جیسے رسہ کشی بھی گالہ کا حصہ تھیں۔پی ٹی سی ایل کے نارتھ زون نے زونل کرکٹ کا مقابلہ جیتا۔ مردوں کے بیڈمنٹن کا مقابلہ پی ٹی سی ایل ساؤتھ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 زون جبکہ خواتین کا مقابلہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر ٹیم نے اپنے نام کیا۔ اس طرح مردوں اور خواتین کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے بالترتیب پی ٹی سی ایل سنٹرل زون اور ہیڈ کوارٹر نے جیتے۔ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور حاضرین نے بھی کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل،نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا کہ ”پی ٹی سی ایل متنوع ثقافت پر مبنی سرگرمیوں کی فراہمی، ملازمین کی فلاح و بہبود اور صحت مند زندگی کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔ مزید برآں کمپنی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرتی ہے جس سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور سپورٹس مین شپ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فاتح ٹیموں،کھلاڑیوں اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس سپورٹس گالہ کو ایک کامیاب ایونٹ بنانے کے لئے اس میں شرکت کی۔

سپورٹس گالا

مزید : ملتان صفحہ آخر