حکومت بھی سبزیوں کی بنڑھتی قیمتوں پر پریشان، متبادل ذرائع تلاش کرنے کا فیصلہ 

حکومت بھی سبزیوں کی بنڑھتی قیمتوں پر پریشان، متبادل ذرائع تلاش کرنے کا ...

  



اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مقامی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر قابو پانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے پر بھی غور شروع، گزشتہ ماہ ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے خطے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی اوسطاً قیمت 180 روپے فی کلو ہے لیکن یہ ملک کے متعدد علاقوں میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

صورتحال قابو سے باہر ہونے پر وزارت تحفظ خوراک اسلام آباد میں درآمد کنندگان کیساتھ بات کر کے ہمسایہ ممالک سے ٹماٹروں کی درآمدات میں تیزی لائی جائیگی۔اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری برائے تحفظ خوراک محمد ہاشم پوپلزئی نے بتا یا ہم ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور کریں گے، اس سلسلے میں درآمد کنندگان کیساتھ ملاقات کر کے فیصلہ کیا جائیگا۔ایک اندازے کے مطابق سندھ سے ٹماٹراور پیاز کی نئی فصل 2 سے 3 ہفتوں میں منڈیوں تک پہنچ جائیگی، اس دوران ایران سے حاصل ہونے والی درآمدات کسی حد تک اس خلا کو پر کرنے میں مدد دے گی۔دوسری جانب وزارت تجارت سے ملک کا درآمدی بل کم کرنے کیلئے تقریباً ہر قسم کی سبزی پر کوالٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق نان ٹیرف اقدامات متعارف کروادئیے ہیں۔

حکومت پریشان

مزید : ملتان صفحہ آخر