ملک میں نظام تعلیم بہت کمزور ہوچکا‘ محمد عاِمر 

  ملک میں نظام تعلیم بہت کمزور ہوچکا‘ محمد عاِمر 

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے کیونکہ پاکستان میں زیادہ تعداد (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

نوجوانوں کی ہے ہمارے وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے پاکستانی بچی ارفع کریم نے نو سال کی عمر میں ریکارڈ قائم کیا پاکستانی نوجوانوں شہیر نیازی، یار محمد حارش منظور نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا حکومت جی ڈی پی چار فیصد مختص کرے تاکہ تعلیمی لحاظ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمعیں روشن کرنے کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ وہاڑی کے زیر اہتمام منعقدہ ایکسپو ٹینلیٹ ایوارڈ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مبشر الرحمٰن، ڈائریکٹر کامسسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر خیرالزمان، ضلعی امیر سید جاوید حسین شاہ، سابق امیر حاجی طفیل وڑائچ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،چیئرمین ساجد مسعود، میاں جہانزیب یوسف، عبدالعزیز بھٹہ، عبدالخالق شاکر، حاجی رفیق رانا، پروفیسر چوہدری عبدالغفور غفاری، طارق فاروق بھٹی، یعقوب سندھو، راؤ منور طاہر علی عبداللہ، عثمان سمیت تاجروں، وکلاء، طلباء وطالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں نظام تعلیم بہت کمزور ہو چکا ہے اس وقت ملک میں 28 قسم کا نظام تعلیم چل رہا ہے جس میں امیروں کے بچوں کا نصاب اور ہے جبکہ غریبوں کے بچوں کا اور ہے اگر حکمران چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے تو فوری طور پر یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مبشر الرحمٰن، ڈائریکٹر کامسسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر خیر الزمان، میاں جہانزیب یوسف، طارق فاروق بھٹی، سعد سعید، سید جاوید حسین شاہ، عبدالرحمن، علی عبداللہ، پروفیسر چوہدری عبدالغفور غفاری و دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقسیم کئے گئے

محمد عامر 

مزید : ملتان صفحہ آخر