اے سی بوریوالا کے ناروارویہ پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ آٹے کی سپلائی بند

    اے سی بوریوالا کے ناروارویہ پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ آٹے کی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنربوریوالہ کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ضلع بھر کی فلورملیں بند کرکے ضلع بھر میں آ ٹے کی سپلائی بھی بند کردی انتظامیہ کے خلاف احتجاج (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ واقعات کے مطابق گزشتہ روزجنرل سیکرٹری فلور ملز ایسوسی ایشن شیخ محمد حسین سلیم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رانا اورنگ بوریوالہ نے مقامی فلور ملز کے خلاف مبینہ طور پر بلاجواز کاروائی کی اور فلور ملز کو تالے بھی لگوا دیئے اور ناجائز منافع خوری کا جھوٹا ہے بنیاد مقدمہ بھی درج کرکے تاجر کو گرفتارکرا دیا جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رانا اورنگ زیب سے مذاکرات کئے جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ مقدمہ خارج کرکے گرفتار تاجر کو بھی رہا کیا جائے جس پر انتظامیہ نے وعدہ کیا مگر بعد ازاں پاسداری کرنے سے انکاری ہوگئی جس پر ضلع بھر کے فلورز ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں صوبائی وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن شہباز محمود شیخ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد حسین کی ہدایت پر فلورز ملوں کو فوری طور پر بند کرکے ضلع بھر میں آ ٹے کی سپلائی کو بھی بند کردیا گیا فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے اگر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رانا اورنگزیب کا فوری طور پر تبادلہ نہیں کیا گیا اور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پنجاب بھر کی ملیں بند کر دیں گے

سپلائی بند

مزید : ملتان صفحہ آخر