جامعہ زکریا میں انجینئر پر تشدد‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

  جامعہ زکریا میں انجینئر پر تشدد‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت 3ملزمان کے خلاف ...

  



ملتان (وقائع نگار)جامعہ زکریا میں تعینات انجینئر کوبے رحمانہ تشددکانشانہ بنانے کے الزام پرتھانہ الپہ نے پراجیکٹ دائریکٹرسمیت3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، عمران شیخ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

نے تھا نہ الپہ پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بطور انجیئنر جامعہ زکریا میں تعینات ہے وہ اپنے کام میں ایس ڈی او سعودمنیر اور سب انجیئنر امانت کھادل کے ساتھ کام میں مصروف تھا کہ سب انجیئنر بلال قریشی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق ہمڑ کیکمرے میں کام کے سلسلے میں بلایا جیسے ہی اندر کمرے میں گیا تورفیق چنڑ نیکمرے میں سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر گالم گلوچ شروع کردی اور اپنے بھائی عدنان ملک و ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کرخنجر سے حملہ کردیاجو میرے ہاتھ پر لگا اور ملک عدنان نے پسٹل کے بٹ مار کرسر اور کندھوں کوشدید زخمی کردیا،ایف ا?ئی ا?ر میں بتایا گیا ہے کہ رفیق نیدوران ڈیوٹی شراب پی ہوئی تھی اس نے میرا موبائل کھینچ لیا اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر