نشتر: طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری شروع

  نشتر: طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری شروع

  



ملتان (وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے طلباء و طالبات کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام شروع کردیا ہے۔جسکے تحت اب طالبعلم بائیو میٹرک حاضری لگایا کریں گے۔اس نظام کو(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

والدین سے بھی واٹس ایپ کے ذریعے منسلک کردیا گیا ہے۔کسی بھی طالبعلم کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں انکے واٹس ایپ پر پیغام بھیج دیا جائے گا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے اس نظام کے کامیاب نفاذ پر شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء کو مبارک باد پیش کی ہے کہ انکی محنت کے سبب طلباء و طالبات کے لئے بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ ہوا ہے۔

حاضری

مزید : ملتان صفحہ آخر