اینٹی بائیو ٹیکس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے‘ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا

اینٹی بائیو ٹیکس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے‘ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ورلڈ اینٹی بائیوٹکس ڈے کے حوالے سے واک منعقد کی گئی. جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نازش، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ علی، ڈاکٹر عرفان احمد، اور ڈاکٹر اشعر احمد خان کے علاوہ ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے نے واک کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہے. مستند ڈاکٹر کے نسخے کیبغیر اینٹی بائیوٹکس کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیئے.ان ادویات کا بیجا استعمال سے جسم کے اندر موجود قوت مدافعت اور فائدہ مند جراثیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے.ان ادویات کے خلاف جراثیموں میں مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے. اور یہ ادویات مستقبل میں مریض کے لیے فائدہ مند نہیں رہتیں.اس آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف نے کہا عوام الناس میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال کو روکنے کے متعلق شعور اجاگر ہو گا۔
ڈاکٹر مصطفی کمال