اجلاس سے غیر حاضر 18نیوٹریشن سپروائزر سے جواب طلب

  اجلاس سے غیر حاضر 18نیوٹریشن سپروائزر سے جواب طلب

  



ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت نے ورلڈ نمونیہ ڈے کی میٹنگ سے غیر حاضری پر 18 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔اور انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کر لیا ہے۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

ادارہ ترقی صحت ملتان میں ورلڈ نمونیہ ڈے(نمونیہ کے خلاف عالمی دن)منانے کے حوالے سے صوبائی پلاننگ میٹنگ رکھی گئی تھی۔تاکہ نمونیہ کے خلاف 12 نومبر کو عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا جاسکے۔تاہم 18 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز محمد عدیل،حافظہ اقراء خان،محمد ندیم،حافظ محمد طارق،ضیاء الرحمن،زینت زینب،محمد ساجد،مصباح زیب مرزا،زاہد عباس،روبینہ اکبر،فرحت جہاں،زوہیب عزیز بخاری،تنویر احمد،امیر حمزہ،فوزیہ بانو،کامران انجم،ام کلثوم،اللہ دتہ میٹنگ سے غیر حاضر تھے۔جو غفلت اور مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔محکمہ صحت حکام کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکی حاضری لگی ہوئی تھی۔جسکا مطلب ہے کہ حاضری دوسرے ملازمین نے لگائی ہے۔ایسے ملازمین کیخلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے۔

جواب طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر