کرپشن الزامات‘ خاتون ایس ایچ او کوتوالی تبدیل‘ لائن حاضری کا حکم

  کرپشن الزامات‘ خاتون ایس ایچ او کوتوالی تبدیل‘ لائن حاضری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار ) سی پی او ملتان نے کرپشن کی ان گنت شکایت پر خاتون ایس ایچ او کوتوالی کو تبدیل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا ہے۔جبکہ اسی دوران تین مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

۔ذرائع کے مطابق پرانی کوتوالی کی خاتون ایس ایچ او قرتہ العین کے بارے میں زدعام تھا کہ وہ علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے منتھلی لے رہی تھی۔اس کے علاوہ ٹاوٹوں کے ذریعے ہر کام کا ریٹ طے بھی کیا ہوا تھا۔جس پر سی پی او محمد زبیر دریشک نے سابق خاتون ایس ایچ او کوتوالی کی ان گنت شکایت موصول ہونے پر گزشتہ روز تبدیل کردیا ہے اور پولیس لائن حاضری کرنے کی شکایت کی ہے۔مزید برآں سی پی او انسپکٹر طاہر اعجاز کو ایس ایچ او سٹی شجاع آباد۔ سب انسپکٹر سعید ملک کو ایس ایچ او بدھلہ سنت اور انسپکٹر ابرار گجر کو ایس ایچ او قطب پور تعینات کردیا ہے۔جبکہ ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔سب انسپکٹر ضیاء سگو کو سی پی او ایس ایچ او راجہ رام تعینات کیا۔لیکن کچھ ہی لمحے کے بعد ضیاء سگو کو راجہ رام حاضری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
لائن حاضر