قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد گار ترمیمی بل منظور

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد گار ترمیمی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مددگار ترمیمی بل منظور کر لیا۔گزشتہ روزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے باہمی قانونی معاونت ترمیمی بل 2019 منظور کر لیا، کمیٹی کے بیشتر ارکان نے بل کی حمایت کی تاہم پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔سیکرٹری داخلہ اعظم (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

سلیمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بل انتہائی ضروری ہے، بل ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکلنے میں مدد دے گا۔دوسری طرف پی پی رکن عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ کہیں بل سے سیاسی مقاصد تو حاصل نہیں ہوں گے، کیوں کہ اس بل سے متعلق پہلے دن ہی سے اختلاف تھا کہ اس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں گے، یہ بھی دیکھا جائے جس ملک سے معاہدہ ہو وہ یک طرفہ نہ ہو۔سیکرٹری داخلہ نے جواب میں کہا کہ مجوزہ بل کے سیکشن 8 کے تحت یہ کسی طور بھی یک طرفہ نہیں ہے۔

ترمیمی بل

مزید : ملتان صفحہ آخر