پھلوں کی برآمدات میں اضافہ، ساڑھے 12ارب روپے تک پہنچ گئیں 

        پھلوں کی برآمدات میں اضافہ، ساڑھے 12ارب روپے تک پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پھلوں کی بر آمدات میں 40.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء  کے کے پہلے 3ماہ کے دوران ایک لاکھ 17ہزار 805 میٹرک ٹن پھل برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 12ہزار 534 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی بر آمدات ایک لاکھ 31 ہزار 762 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 17ہزار 566 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء  کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 5ہزار 32 ملین یعنی 40.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -