وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا یومائیکروفنانس بینک کادورہ

وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا یومائیکروفنانس بینک کادورہ

  



لاہور(پ  ر) وفاقی وزیربرائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ دفاتر کا دورہ کیا اور پی ٹی سی ای ایل کے اس ذیلی ادارہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے سابقہ روزگار مائیکروفنانس بینک اور موجودہ یوبینک مائیکروفنانس لمیٹڈ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ گزشتہ چار سال میں فنانشل اور سوشل محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔یو بینک پی ٹی سی ایل اور اتصالات کمپنی کا مشترکہ ذیلی بینک ہے۔ پاکستان بھر میں 160 شہروں اور دیہی علاقوں میں اس کی 200 سے زائد برانچز ہیں۔ یو بینک متعدد مائیکروفنانس لون، ڈیپازٹ پروڈکٹس اور برانچ لیس بینک سلوشنز پیش کرتا ہے۔ یہ یوفون کے تعاون سے یہ یوپیسہ تقریباً 40,000 مقامات پر پیش کررہا ہے۔ اس وقت یوبینک کے 850,000 کسٹمرز ہیں جن میں سے 22% خواتین ہیں - ملازمین کی تعداد میں 50% اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2000 ہیں جن میں 9% خواتین ہیں۔پاکستانی مائیکروفنانس ایکوسسٹم میں یو بینک کے پاس تمام مسائل کا حل ہے۔

 یو بینک پاکستان میں غربت میں کمی لانے کے لئے بے پناہ کام کررہا ہے۔ گزشتہ چار سال میں فنانشل سٹریٹجی 2023 پر بڑا کام کیا ہے اور بینک کا ہدف 50% نوجوانوں کو بینکنگ نیٹ میں لایا جارہا ہے۔

بینک نے گزشتہ سالوں میں بڑی ترقی کی ہے۔ 28 برانچز اب 200 برانچز میں تبدیل ہوچکی ہیں اور پورٹ فولیو 900 ملین سے 21 ارب روپے ہوگیا ہے۔ بینک نے 305,000 لوگوں کو قرض فراہم کیا ہے۔ 400,000 کسٹمرز نے بینک میں 20 بلین رکھے ہوئے ہیں۔ 2018 میں بینک نے 11% نفع کمایا۔ بینک ایکویٹی 1 بلین روپے سے بڑھ 2.5 بلین ہوگئی ہے۔ ٹائر1- میں 2.5 بلین او ر ٹائر 2 میں 4 بلین ہیں۔

مائیکروفنانس بینک کے طور پر اقوام متحدہ ترقی کے لئے ایجنڈا 2030 پر کاربند ہے۔ اہم مقاصد میں مقصد نمبر2 غربت کا خاتمہ، مقصد نمبر8 اعلیٰ کارکردگی، مقصد نمبر9 نڈسٹری اور انفراسٹرکچر میں تخلیقی عمل اور مقصد 10 میں ناانصافی کا خاتمہ ہیں۔ ہر قسم کی توجہ سے باہر ہیں۔22.6 ملین بچے سکول نہیں جاتے۔ بینک ان تمام شعبوں میں کام کررہا ہے اور پاکستان کے پسماندہ لوگوں کی مدد کررہا ہے۔ فصلوں کی کمی، بیماری/موت، قدرتی آفات ان سب آزمائشوں کو بینک اپنی قومی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔یو بینک نے ہمیشہ ملکی مسائل کو حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ 

مزید : کامرس