مزید نوٹ نہ چھاپنے سے افراط زرکنٹرول ہوگا‘ شہبازاسلم

     مزید نوٹ نہ چھاپنے سے افراط زرکنٹرول ہوگا‘ شہبازاسلم

  



 لاہور (آن لائن) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے برآمدکنندگان کو 200ارب کے قرضے اور 30ارب کیش ریفنڈ سے ملکی برآمدات بڑھیں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے سرمایہ کی کمی کا شکار تھے اور اس کے باعث ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا تھا اب سرمائے کی فراہمی سے وہ خوشدلی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے دلجمعی سے خدمات سرانجام دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک سے مزید قرض نہ لینے اور مزید نوٹ نہ چھاپنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں بڑھتے ہوئے افراط زر اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سلسلہ کو ختم کیا جائے۔

مزید : کامرس