محکمہ اینٹی کرپشن کا سب رجسٹرار لیاقت آباد کراچی کے دفتر پر چھاپہ 

  محکمہ اینٹی کرپشن کا سب رجسٹرار لیاقت آباد کراچی کے دفتر پر چھاپہ 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اینٹی کرپشن، آبپاشی اور زکو ۃوعشر سہیل انورسیال کی ہدایت پر انسداد بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن نے سب رجسٹرار  لیاقت آباد کراچی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سب لیزوں کے ریکارڈ کو ضبط کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کراچی ویسٹ زون 2 نے سب رجسٹرار لیاقت آباد کراچی کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی کے بغیر سب لیزوں کے اجراء کے خلاف شکایات پر سب لیزوں سے متعلق  ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر