ڈاؤ یونیورسٹی میں عالمی ذیابیطس  پر آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد

ڈاؤ یونیورسٹی میں عالمی ذیابیطس  پر آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے عالمی یومِ ذیابطیس پر آگہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے، واک کا آغاز صبح 9بجے اوجھا کیپمس میں مین او پی ڈی بلاک سے ہوگا، جس کے شرکا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیابیٹس اینڈو کرائنالوجی تک جائینگے، جہاں عوامی آگہی سیمینار منعقد ہوگا، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحدجبکہ مہمانِ اعزازی پروفیسر کرتار ڈوانی ہونگے، سیمینار سے ملک کے ممتاز ماہرین امراض شوگر خطاب کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر