چوہدری اسلم قتل کیس ،گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

        چوہدری اسلم قتل کیس ،گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو پیش کیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت کیس ہر صورت چلایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا۔ ایس پی چوہدری اسلم اور ساتھیوں کو 9 جنوری 2014 کو دھماکے میں مار دیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر