مجرم محمد عثمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مجرم محمد عثمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم محمد عثمان کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔ عدالت نے مجرم محمد عثمان کی 5 سال سزا کو 3 سال میں تبدیل کردیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق مجرم محمد عثمان کے قبصے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2018 میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عثمان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کیخلاف مقدمہ تھانہ چاکیوارہ میں درج ہے۔