سندھ حکومت نے وفاق کی مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے وفاق کی مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی معاملات میں مداخلت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے اجرا کے ذریعے صوبائی معاملات میں مداخلت کی اور ایسا کرنا اٹھارویں آئینی ترمیم کی صریحا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی تحلیل صوبوں کی مشاورت کے بغیر کی گئی اور دیگر آرڈیننس کے اجرا سے بھی وفاقی حکومت نے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر