کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 20ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 20ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  



کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے20ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورگٹکااور دیگرسامان بھی برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق الفلاح،پاپوش نگر،سچل،سعودآباد،عزیز بھٹی، سعید آباد، مدینہ کالونی اوربلدیہ ٹاﺅن کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان عمران عرف چیمبر،ندیم، محمد منظور، غلام مصطفی،ظاہر شاہ،فیاض خان،علی اکبر،محمد سنی عرف مالووالا،عثمان غنی،شیراز مغل،ہاشم،عدنان شاہ، وزیر علی،غلام قادر،سجاد خان،محمد عارف اور زاہد علی کو گرفتار کرلیاجو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان معراج،اظہاراور ابرار شاہ کوگرفتار کیا جوعلاقے میں گٹکا فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اورگٹکا بھی بر آمدکیاگیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر