وفاقی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ،نوید بھٹی

وفاقی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ،نوید بھٹی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت تمام شعبوں میں مکمل طو پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔وفاقی مشیر خزانہ کا ٹماٹر کی قیمتوں کے حوالے سے بیان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔بدھ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سند ھ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن وفاق کی جانب سے صوبے کو اس کا جائز حصہ نہیں دیا جارہا ہے ۔تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی باقی تمام صوبائی حکومت کے لیے قابل تقلید ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اور اس پر حال یہ ہے کہ وفاقی مشیر خزانہ اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ ٹماٹر کیا روپے فروخت ہورہا ہے ۔حفیظ شیخ نے ٹماٹر کی قیمت 17روپے فی کلو بتاکر عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔مشیر خزانہ کے بیان سے وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔نوید بھٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت زندگی کے ہر شعبے میں مکمل طور ر ناکام ہوچکی ہے ۔عوام کو ریلیف پہنچانے کی بجائے اس کا تمام زور اپوزیشن رہنماو¿ں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی طرف ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے پہلے بھی ان ہتھکنڈوںکا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی آمرانہ طرز حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر