واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول سے بااختیار بنا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول سے بااختیار بنا دیا

  



کراچی (پ ر) واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ گروپ کی صورت میں اہم بات چیت کے لئے رازداری سیٹنگ میں تبدیلی لائی جائے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اب انہیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا ہے۔ اسے فعال بنانے کے لئے اپنی ایپ کی سیٹنگزمیں جائیں۔ وہاں سے اکاو¿نٹ، پھر رازداری اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔ وہاں تین آپشنز ایوری ون (ہر کوئی)، مائی کانٹیکٹس(میرے رابطے) یا مائی کنٹیکٹس ایکسپٹ (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں۔ میرے رابطے کا مطلب ہے کہ آپ کی ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے جبکہ میرے رابطے ماسوائے کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ کی رابطہ لسٹ میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں کوئی گروپ ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل نہیں کرسکتا بلکہ آپ کو فوری طور پر انفرادی چیٹ کے ذریعے اس گروپ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوگی جس سے آپ کو اس گروپ میں شامل ہونے کا اختیار مل جائے گا۔ آپ کے پاس اس گروپ میں شامل ہونے کے لئے تین دن کا وقت ہوگا، اس کے بعد گروپ میں شمولیت کا وہ انوائٹ کارآمد نہیں رہے گا۔ ان نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کو موصول ہونے والے گروپ میسجز پر بھی مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔ نئی رازداری سیٹنگز بعض صارفین کو آج سے ہی دستیاب ہوجائیں گی اور آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن میں یہ دستیاب ہوں گی۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر