علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت  بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت  بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر عبد الحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 نومبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالت مقدمہ میں مفرور 4 ایم کیو ایم دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔ قتل کے لئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا تھا۔

.