حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام،گورنر سندھ کی زیر صدارت اجلاس 

حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام،گورنر سندھ کی زیر صدارت اجلاس 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی، رکن سندھ اسمبلی صلاح الدین، میئر حیدرآباد طیب حسین، ممبرلینڈ یوٹی لائزیشن تمیز الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ایچ ای سی، سینئر جنرل منیجرکنسٹرکشن بحریہ ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹر حیدآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی ادارے کے قیام سے حیدرآباد کے نوجوانوں کو جدید تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے جبکہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تعلیمی ادارے کے لئے زمین فراہم کرنا قابل ستائش امر ہے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے کہاکہ جدید خطوط پر آراستہ تعلیمی ادارے کا قیام حیدرآباد کا دیرینہ مطالبہ تھا جوکہ پورا ہونے جارہا ہے۔ اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کے سینئر جنرل منیجر نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن تعلیمی ادارے کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر