سابق سیکرٹری سلمان غنی سمیت 10 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

  سابق سیکرٹری سلمان غنی سمیت 10 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کے نیب کیس میں سابق فیڈرل سیکرٹری سلمان غنی سمیت 10 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں،عدالت نے جن ملزموں کی ضمانتیں منظور کی ہیں ان میں میاں اسلم، امیتاز احمد چیمہ اور شاہد عثمان بھی شامل ہیں،مسٹر جسٹس علی باقرنجفی اور مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مقدمہ کی تفتیش درست نہ کرنے پر نیب کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملزموں کا ایس ای سی پی سٹیٹس کیوں چیک نہیں کیا؟نیب نے جن لوگوں کو تکلیف پہنچائی اس کا ذمہ دار کون ہے؟درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ایک ملزم شاہد عثمان وکیل ہے،اسے مشورہ دینے پر نیب نے اسے مقدمہ میں ملوث کردیا،جس ٹھیکہ کے الزام میں نیب نے مقدمہ بنایا وہ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا،فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر