آئی جی کی طبیعت ناساز،طلبی کے باوجود گھر جانے پر عدالت کا اظہار برہمی 

   آئی جی کی طبیعت ناساز،طلبی کے باوجود گھر جانے پر عدالت کا اظہار برہمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجودآئی جی پنجاب پولیس کے پیش نہ ہونے پر سخت ناراضی کااظہار کرتے ہوئے چیف سکرٹری پنجاب کو آئی جی پولیس کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت آج 14نومبر کوطلب کر لیا ہے۔مسٹرجسٹس محمدقاسم خان نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمات کے ملزم کی درخواست ضمانت پرآئی جی پولیس کوطلب کررکھاتھا،عدالت نے قراردیا کہ سرکاری ملازم جب تک چھٹی پر نہیں ہوگا وہ کام نہیں چھوڑ سکتا،فاضل جج نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ کیا آئی جی چھٹی پر ہیں؟جس پر سرکاری وکیل نے بتایا آئی جی پولیس پنجاب طبیعت خراب ہونے کے باعث گھر پر ہیں، فاضل جج نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی جی پنجاب کی چھٹی کا ریکارڈ ساتھ لے کرآئیں۔فاضل جج نے خبر دار کیا کہ اگر آئی جی پنجاب آج 14نومبرکو پیش نہ ہوئے تو انہیں توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے جائیں گے،سرکاری وکیل نے عدالت سے نرمی برتنے کی استدعا کی تو فاضل جج نے کہا کہ کس قانون میں گنجائش ہے کہ میں آئی جی پنجاب کو نہیں بلا سکتا؟آپ اس پر بحث کرلیں،پہلے آئی جی آئے گا تو اگلی بات ہوگی، اس کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔
آئی جی،چھٹی

مزید :

صفحہ آخر -