رانا ثنا اللہ کیس، فرد جرم عائد کرنے سے قبل فوٹیجز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسزجاری

      رانا ثنا اللہ کیس، فرد جرم عائد کرنے سے قبل فوٹیجز کو عدالتی ریکارڈ کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹا ریکارڈ کو ٹرائل کورٹ میں ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف دائر اے این ایف کی درخواست پر رانا ثناء اللہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈیوٹی جج نے 18 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے سے قبل سی ڈی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا،ڈیوٹی جج نے اہم ثبوتوں کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

عدالتی ریکارڈ

مزید : صفحہ آخر