نئے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف کیس کی مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی

نئے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف کیس کی مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ کے روبرو بلدیاتی اداروں کے خاتمے اور لوکل ایکٹ مجریہ2019 ء کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت آج14نومبر پر ملتوی ہوگئی۔گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری کرنے کے بارے میں آئین میں کوئی پابندی نہیں ہے، انہوں نے اس حوالے سے متعدد عدالتی فیصلوں کے حوالے دیئے جبکہ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ کے پی کے حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو مدت پوری کرنے کی اجازت دی تھی،وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ کیس کی مزید سماعت آج 14نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

بلدیاتی ایکٹ

مزید : صفحہ آخر