بچے کے بازو کاٹنے کے مجرم کی اپیل مسترد،عمر قید کی سزابرقرار

بچے کے بازو کاٹنے کے مجرم کی اپیل مسترد،عمر قید کی سزابرقرار

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے گجرات میں 10 سالہ بچے کے دونوں بازو کاٹنے کے مجرم کی اپیل مستردکرتے ہوئے اسے ماتحت عدالت سے ملنے والی عمر قید کی سزابرقراررکھی۔مجرم غلام مرتضی کو ٹرائل کورٹ نے ٹیوب ویل مشین کے ذریعے بچے تبسم شہزاد کے دونوں بازو کاٹنے کے الزام میں عمر قید اور متاثرہ خاندان کو ہرجانے کی ادائیگی کا حکم سنایاتھا،جس کے خلاف اس نے یہ اپیل دائر کی تھی،فاضل بنچ نے قراردیا کہ مجرم نے بچے کی زندگی تباہ کر دی، وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، عدالت نے مجرم کی عمر قید اور ہرجانہ کی سزائیں برقراررکھتے ہوئے یہ بھی قراردیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات لگنے یا نہ لگنے کے معاملہ کا بھی تحریری حکم میں فیصلہ کیا جائے گا۔

سزا برقرار

مزید : صفحہ آخر