زرداری سے ملاقاتوں پرپابندی کے خلاف دائر درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری

زرداری سے ملاقاتوں پرپابندی کے خلاف دائر درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقاتوں پرپابندی کے خلاف دائر درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیپلز پارٹی کے راہنما ؤں کو سابق صدر سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ آصف علی زرداری پمز میں زیر علاج ہیں اور سابق صدر مملکت سے ملاقات کی اجازت دینے کااختیارچیف کمشنر اسلام آباد کے پاس ہے، اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے بتایا کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں لیکن جیل حکام اْن سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔
ملاقات،پابندی

مزید :

صفحہ آخر -