8امیدواروں کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تقرری کی منظوری 

    8امیدواروں کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تقرری کی منظوری 

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب پراونشل جوڈیشل بورڈ، لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے امتحانات اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 8 امیدواروں کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تقرری کی منظوری دے دی. ایڈیشنل سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی ہونے والوں میں شیخ اعجاز پرویز، محمد صفدر، عبداللہ عثمان، اخلاق احمد، سردار فیصل نبی خان ڈاہر، عشرت عباس، ناصر محمود سیال اور ظہیر احمد شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج

مزید : صفحہ آخر