حکومت آصف زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے، عامر فدا پراچا 

   حکومت آصف زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے، عامر فدا پراچا 

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ ہمیں صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے بالکل لاعلم رکھا جا رہا ہے۔ سرکاری ڈاکٹروں کے بورڈکی رپورٹ جو تشویشناک ہے کے بعد پارٹی اور خاندان سے کوئی بات شیئر نہیں کی جا رہی ہے جو زیادہ تشویشناک ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ صرف ہسپتال منتقلی کا نہیں ہے اصل مسئلہ درست علاج کا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے اس لئے سابق صدر تک ان کے ڈاکٹروں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے جو ان کی صحت کی مکمل ہسٹری کی معلومات رکھتے ہیں۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور خاندان موجودہ حکومت سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، قانونی حق مانگ رہے ہیں اور قانون ہر شہری کی صحت کے پیش نظر علاج کرانے حق دیتا ہے۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ جب ملک کا سابق صدر، بڑی سیاسی پارٹی کے کے صدر اور عوام میں مقبول رہنما انسانی حقوق سے محروم ہوں تو باقی ملک کا کیا حال ہوگا۔ 

عامر فدا پراچا

مزید : صفحہ آخر