گرو نانک نے برابری قائم کرنے کیلئے اشنان کی روایت ڈالی،سکھ یاتری

   گرو نانک نے برابری قائم کرنے کیلئے اشنان کی روایت ڈالی،سکھ یاتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن پر سکھوں کی بڑی تعداد نے گردوارہ جنم استھان میں منعقد مذہبی تقاریب میں جوش وخروش سے شرکت کی۔اس موقع پر ڈیلی پاکستان نے سکھوں سے خصوصی گفتگو کی اور ان کی مذہبی رسومات کے حوالے سے پوچھا۔ایک سوال پر فرانس سے آئے ایک سکھ شخص نے بتا یا کہ گرو نانک نے برابری قائم کرنے کے لیے اشنان کی روائت ڈالی،یہاں سب ایک ساتھ اشنان کرتے ہیں،کوئی امیر یا کوئی غریب نہیں۔چونکہ پانی کی کوالٹی ہے کہ وہ صاف ہوتا ہے اس لیے اشنان جسم صاف کرنے کے لیے کیا جاتا ہے،جب کسی اچھے انسان سے ملنے جائیں تو نہا دھو کر صاف ہو کر جاتے ہیں اس لیے ہم پہلے اشنان کرتے ہیں۔جس وقت گرو نانک دنیا میں آئے تھے اس وقت غریب انسان امیر کو چھو بھی نہیں سکتا تھا۔اس صورتحال میں بابا گرو نانک اشنان کا انتظام کیا تاکہ سب ایک ہی جگہ پر پاک ہوں۔سکھوں نے پاکستا ن سے ملنے والے پیا ر پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ایک سکھ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں لوگوں نے اس کے ساتھ سیلفیاں بنوائی جبکہ ایک اور سکھ نے بتا یا کہ اسلام آباد میں ہوٹل مالک نے ان سے کرایہ بھی نہیں لیا۔
سکھ یاتری

مزید :

صفحہ آخر -