انتقامی سیاست کی آڑ میں حکومت اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے،احسن اقبال

انتقامی سیاست کی آڑ میں حکومت اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے،احسن اقبال

  



جدہ (محمد اکرم اسد) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے انتقامی سیاست کی آڑ میں خود کو چھپا رہی ہے، اس وقت نواز شریف کی صحت کے ساتھ اسی طرح سیاست کی جارہی ہے جیسے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی حالت میں سیاست کی تھی جبکہ حکومت کی اپنے مقرر کردہ میڈیکل ٹیم نے میاں نواز شریف کی صحت انتہائی مخدوش قرار دیا ہے لہٰذا ایسی صورت میں کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے روکے لیکن حکومت ہٹ دھرمی اور انتقامی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ وہ جدہ میں اپنے مختصر قیام کے دوران یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 14 ماہ کے دوران عوام کو دھوکہ دیا ہے اور کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا،احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی صنعتیں تنزلی کا شکار ہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے 5 برس میں 10ہزار ارب کا قرضہ لیا جس کے نتیجے میں 1200میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے، 2000 کلومیٹر موٹروے بنی اور سی پیک جیسا منصوبہ زمین پہ کھڑا ہوا، گوادر پورٹ پر کام ہوا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے14 ماہ میں ہمارے 5 برسوں کے برابر قرضہ لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر