لیگی رہنما مرزا محمد جاوید نے تمام جائیداد نواز شریف کے نام کر دی

لیگی رہنما مرزا محمد جاوید نے تمام جائیداد نواز شریف کے نام کر دی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی مرزا محمد جاوید نے پارٹی قائد نواز شریف سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کر تے ہوئے اپنی تمام جائیداد ان کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔ایم پی اے مرزا جاوید نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے میں اپنی 25 کروڑ رو پے مالیت کی تمام جائیداد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ نواز شریف کی ضمانت کیلئے تمام پراپرٹی جس کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے حکومت کی تحویل میں دیتے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شر یف کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے نواز شریف کی واپسی تک خود کو حکو مت کی تحویل میں دینے کی پیشکش بھی کی۔

مرزا جاوید

مزید : صفحہ آخر