ایف بی آر کا اومنی گروپ کیخلاف 8ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا اومنی گروپ کیخلاف 8ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

  



کراچی (این این آئی)نیب ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر نے بھی میدان آگیا۔ایف بی آر نے انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا،ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیاومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹوں کو بھی ریفرنس میں شامل کرلیاگیاکینٹ اسٹیشن پلازا ہوٹل پر قبضے پر بھی ریفرنس داخل کیا جائے گابے نامی پراپرٹیز اور شیئرز کی 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے،اومنی گروپ کے ملازمین کے ناموں پر انور مجید اور دیگر نے پراپرٹیز خریدیں ایف بی آر بے نامی زون نے بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہییونس قدوائی کچھ عرصہ قبل پاکستان سے مفرور ہوکر کینیڈا میں ہے،تمام کیسز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شروع کیے گئے۔

اومنی گروپ

مزید : صفحہ آخر