دنیا کا سب سے لمباپاکستانی کرکٹر،باؤلنگ سپیڈ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے لمبے کرکٹر مدثر گجر کی لاہور قلندرز میں شمولیت،ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اپنے بارے میں بتایا۔مدثر گجر کا قد سات فٹ پانچ انچ ہے اورپاؤں کا سائز 17انچ ہے۔ ابھی ان کی عمر صرف 21سال ہے اور وہ میٹرک پاس ہیں۔مدثر گجر کے قد کاٹھ اور شوق کے باعث انہیں یہ اعزاز حاصل ہواکہ انہیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے سلیکٹ کیاجا چکا ہے۔ مدثر گجر کے مطابق سلیکشن تو ہوگئی لیکن ایک مصیبت آڑے آ گئی وہ یہ کہ ان کے سائز کے بوٹ کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ لاہور قلندرز کی جانب سے ان کے سائز کی مکمل کٹ تیار کروائی جائے گی۔ مدثر گجر کا کہنا ہے کہ وہ 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں اوراس فیلڈ میں انہیں مزید ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔
لمبا کرکٹر