نواز شریف کو عدالت نے اجازت دی،بانڈ کی کیا ضرورت؟ شیری رحمن 

 نواز شریف کو عدالت نے اجازت دی،بانڈ کی کیا ضرورت؟ شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کو ذاتی معالج کی رسائی کیوں نہیں دی جا رہی؟۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ہمیں آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کو عدالت نے اجازت دی ہے تو بانڈ کی کیا ضرورت ہے؟۔انہوں نے کہاکہ حکومت نئے حربے کیوں بنا رہی ہے؟اس منڈی میں جانا ضروری ہے جہاں 17 روپے کلو ٹماٹر مل رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ ملک میں 17 روپے کا ایک ٹماٹر نہیں ان کو کلو کہاں مل گیا، شاید ان کو پتا نہیں، 55 روپے کا ایک ٹماٹر مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساری کابینہ اقتدار کے نشے میں مست ہے ان کو عوام کے مسائل کا نہیں پتا۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں 200 فیصد گیس بڑھ چکی ہے، پیٹرول، گیس اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بھی کئی بار اضافہ ہوا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی لا کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، حکومت ٹماٹر-نامکس اپنے پاس رکھے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے یہ آئی ایم ایف سے قیمتیں پوچھ کر ہمیں بتا رہے ہیں 
شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -