سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور یونین سب انجینئرز کے مذاکرات کامیاب

      سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور یونین سب انجینئرز کے مذاکرات کامیاب

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور یونین سب انجینئرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، فریقین کے درمیان طے پایاہے کہ سب انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی سمری پنجاب حکومت کو بھیجی جائے گی،محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کے سب انجینئرز کی تنظیم کاکہناہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کے سب انجینئرز کا حکومت پنجاب سے ٹیکنیکل الاؤنس کے حوالے سے ملک بھر میں 10روز سے احتجاج جاری تھا، بعدازاں یونین کے عہدیداروں اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طاہر خورشید کی ملاقات ہوئی،جس میں ذرائع کے مطابق طے ہوا ہے کہ ان کے مطالبات کی سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔سب انجینئر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عامر ندیم نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ سیکرٹری مواصلات وتعمیرات نے ہمارے مطالبات کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ہے،یوں ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری ہوگا سب انجینئرز اپنا احتجاج ختم کردیں گے۔

مذاکرات کامیاب

مزید : صفحہ آخر