ریٹائر فوجی اور کینسر میں مبتلا شہری کے پلاٹ پر بااثر شخص نے قبضہ کر لیا

ریٹائر فوجی اور کینسر میں مبتلا شہری کے پلاٹ پر بااثر شخص نے قبضہ کر لیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بااثر شخص نے کینسر کے مریض ریٹائرڈ فوجی کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شہری اللہ دتہ نے بتایا کہ وہ کینسر کی آخری سٹیج کا مریض ہے،ریٹائرہونے کے بعد چڑانوالہ میں 14مرلے جگہ خریدی،اب اس جگہ پر قبضہ گروپ محمد فیاض اور اس کے بھانجے قبضہ کر کے بیٹھ گئے ہیں۔اللہ دتہ نے بتا یا کہ اس کی کوئی اولاد نہیں، میاں، بیوی اکیلے رہتے ہیں اور وہ کینسر سے لڑ رہا ہے۔اللہ دتہ کیمطابق وہ ہسپتال میں تھا،اس دوران فیاض اور اس کے بھانجوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی فائرنگ بھی کی، جس کے نشان دروازوں،کھڑکیوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس نے بتایا کہ فیاض کا پلاٹ اس کے پلاٹ کیساتھ واقع ہے،فیاض نے پہلے اس سے پلاٹ خریدنے کی بات کی،انکار پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔اس صورتحال پر فوج سے رابطہ کرنے کے بارے جب اللہ دتہ سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ بیماری کے باعث اس کے لئے سفر کرنا کتنا محال ہے اور پھر وہ اکیلا ہے،اسے کوئی لیجانے والا بھی نہیں،اللہ دتہ نے سربراہ فوج سے درخواست کی کہ قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پلاٹ قبضہ

مزید : صفحہ آخر