امریکی سفارت خا نہ پاکستان میں شجر کاری مہم ”بلین ٹری“ میں شریک

  امریکی سفارت خا نہ پاکستان میں شجر کاری مہم ”بلین ٹری“ میں شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) امریکی سفارت خا نہ پاکستان میں شجر کاری مہم ”بلین ٹری“ میں شریک ہوگیا، وفاقی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے امریکی سفارتخانہ کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا)کا ایک درخت لگایا۔ سفیر پال جونز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ نے کمپاؤنڈ کی تعمیر کے وقت پانچ سو بیس درختوں کو بچایا اور پانچ سو تیرہ نئے درخت لگائے اور دو ہزار آٹھ سو جھاڑیاں اْگائیں۔ انہوں نے امریکی سفارتخانہ کے احاطہ میں جدید ماحولیاتی خصوصیات کو،جن میں شمسی توانائی سے حاصل کی جانے والی روشنی، توانائی کے باکفایت استعمال کرنے والا تعمیراتی سامان اور جدید آبی انتظام شامل ہیں،بھی اجاگر کیا، جن کی بدولت امریکی سفارتخانہ کے کمپاؤنڈ کو لیڈر شپ اِن انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن (ایل ای ای ڈی) سرٹیفیکیٹ ملا۔جنوبی ایشیا کا مقامی درخت سوہانجناایک سخت جان، تیزی سے بڑھنے والا اور کم پانی استعمال کرنے والا پوداہے۔ کئی معاشروں میں سوہانجنا کے پتوں اور بیجوں کو غذائی ضروریات اور ادویات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن میں سوجن، سوزش، سر درد، خون کی کمی اور بخار کے لئے دیسی ادویات شامل ہیں۔اپنے ماحول کے خیال رکھنے میں ہم سب کا ایک کردار ہے۔
امریکی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ آخر -