ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،یاسمین راشد

ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعید الحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی اوز نے شرکت کی۔ وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔یاسمین راشد نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئندہ ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ غلط اعدادوشمارفراہم کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ وزیرصحت پنجاب نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواضافی بجٹ دینے کاحکم دے دیا۔صوبائی وزیر صحتنے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کوبہترین اورجدیدطبی سہولیات فراہم کررہاہے۔ ہزاروں مریض آرآئی سی سے تسلی بخش علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف نواز، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈی جی خان شاہدمگسی، پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج آصف قریشی، ڈاکٹررضوان ودیگرنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈی جی خان کوٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کرنے کے حوالہ سے پیش رفت کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈی ایچ کیوڈی جی خان کی پرانی عمارت کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر