وزیر اعلیٰ پنجاب کا ذیابیطس سے  بچاؤ اور علاج معالجے سے آگاہی  کے عالمی دن پر پیغام

      وزیر اعلیٰ پنجاب کا ذیابیطس سے  بچاؤ اور علاج معالجے سے آگاہی  کے عالمی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا سمیت پاکستان میں کچھ عرصے سے ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول میں رکھنے اوراس سے بچاؤ کیلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور اگر ذیابیطس کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث انسانی جسم کو دیگر پیچیدگیوں کا بھی سامناکرنا پڑ سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ / پیغام

مزید : صفحہ آخر