ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن تعینات

   ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن تعینات

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی جی حج کی حیثیت سے دنیا بھر میں حکومت اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے انتہائی ایماندار اور محنتی افسر ڈاکٹر ساجد یوسفانی کو وزارت مذہبی امور میں ذمہ داری نہ مل سکی،مافیا نے راستہ روک دیا،وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن تعینات،وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا کی ریٹائرمنٹ کے بعد 15نومبر سے ان کی جگہ لیں گے،ڈاکٹر ساجد یوسفانی کو اعزازحاصل ہے انہوں نے چار حج آپریشن نہ صرف کامیابی سے مکمل کرائے بلکہ سرکاری حج سکیم کو مثالی بنانے کیلئے مکہ،مدینہ میں حجاج کیلئے سستی اور اچھی عمارتوں کا انتظام کیا،سب سے بڑا کریڈٹ ڈاکٹر ساجد یوسفانی کا ہے انہوں نے عمارتوں کا حصول براہ راست شروع کیااور کمیشن مافیا اور ایجنٹ سے نجات حاصل کی،ملک بھر کے سنجیدہ حلقوں کی خواہش تھی کہ ڈی جی حج کی حیثیت سے مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ان کی خدمات وزارت مذہبی امور حاصل کرے کیونکہ عرصہ سے افواہیں سرگرم ہیں،وفاقی سیکرٹری مذہبی کو کے پی کے میں اہم ذمہ داری مل رہی ہے ان کی جگہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی کو لگا دیا جائے مگر حج کوٹہ کی تقسیم کیلئے سر گرم مافیا سرکاری حج فارموں کی بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کرنیوالا مافیا ان کی تعیناتی کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن رہا ہے،ان کی کوشش ہے کہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی وزارت مذہبی امور میں نہ لگیں اور جہاں مرضی وفاقی سیکرٹری لگ جائیں۔

ڈاکٹر ساجد یوسفانی

مزید : صفحہ آخر