لیگی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسائلہ نہ بنائیں، درمیانی راستہ اختیار کریں: شاہ محمود قریشی 

لیگی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسائلہ نہ بنائیں، درمیانی راستہ اختیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنائیں، درمیانی اور معقول راستہ اختیار کرنا چاہیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے معاملے پر حکومتی شرائط پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قانونی نقطہ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ نواز شریف ایک کیس میں سزا یافتہ ہیں۔ کسی سزا یافتہ شخصیت کے باہر جانے کی نظیر نہیں ملتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بیرون ملک علاج میں کوئی بندش نہیں ہے۔ ن لیگی قیادت نواز شریف کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنائیں۔ مفصل جائزہ لینے کے بعد وزرا نے رائے دی۔ دیکھنا پڑتا ہے کہ کہاں گنجائش ہے۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کو طول دینا مقصد نہیں ہے۔ دعاگو ہیں اللہ نواز شریف کو شفا عطا فرمائے۔ لیگی قیادت کو درمیانی اور معقول راستہ اختیار کرنا چاہیے، اسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ ایسے رویے سے لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے واپس نہیں آنا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نہیں کر رہے، قانونی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے راستہ نکالا گیا۔ نواز شریف کے پاس اتنے اثاثے موجود ہیں، وہ صاحب ثروت ہیں۔ کل ہم سے سوال کئے جا سکتے ہیں۔ اگر انہیں فیصلہ قبول نہیں تو عدالت میں چیلنج کریں۔
وزیر خارجہ


ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ملتان کی اپنی ایک تاریخ ہے،اس گھر میں ملک بھر سے سائنسدانوں کو بلایا گیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس گھر میں پاکستان کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس گھر میں کئے گئے فیصلوں کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے اور کوئی دنیاوی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے کزن نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا وائٹ ہاؤس کے مکین رواداری‘ وزاداری میں اپنی مثال آپ تھے یہاں کے بزرگوں نے ملتان کے لوگوں میں محبتیں اور خوشیاں بانٹیں۔ اب اس گھر کی نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی روایات کا امین بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہم سب لوگ مسافر ہیں اور سب نے ابدی سفر پر جانا ہے،ہمیں اس سفر کے لیے تیاری کرنا ہوگی، اس سفر کیلئے زاد راہ تیار کرنا ہوگا۔ انہوں کہا نواب ریاض حسین قریشی ایک شریف النفس اور وضعدار انسان تھے۔ مرحوم ہر ایک سے پیار کرنے والے اور خوش اخلاق انسان تھے۔ مرحوم کی کمی اور خلاء مدتوں پْر نہیں ہوگا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے فرزند نواب ریاض حسین قریشی کی رسم قل خوانی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس ملتان میں ادا کی گئی۔اس موقع پر مجلس عزاء سے ممتاز عالم دین علامہ ناصر سبطین ہاشمی نے خطاب کیا۔ قل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قل خوانی کے بعد مرحوم ریاض حسین قریشی‘ عاشق حسین قریشی مرحوم‘ اپنی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر بزرگوں کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔ انہوں نے مرحوم ریاض حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کی اور غم کے اس لمحات میں شرکت کرنے پر اپنے خانوادہ کی جانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -