ارکان پارلیمنٹ کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

ارکان پارلیمنٹ کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کےلئے ایک بار پھر یاد دہانی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔اعلامیہ کے مطابق رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے قانون سازوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
مالی گوشوارے

مزید :

صفحہ آخر -