چیئرمین سوئی ناردرن گیس بو رڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس سپرد خاک

چیئرمین سوئی ناردرن گیس بو رڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس کے چیئرمین بو رڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس حر کت قلب بند ہو نے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ان کاجنازہ گزشتہ روز11بجے176 BLOCK L DHA 01 LAHOREسے اٹھا یا گیا جبکہ نماز جنازہ بمقام پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ دوپہر1 بجے اداکی گی اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سوئی ناردرن کے اعلیٰ حکام،سیاسی و سماجی رہنماؤں،دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم سید دلاور عباس کو اپریل 2019 میں ملک کی سب سے بڑی گیس کمپنی کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے چیئر مین کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔مرحوم ماضی میں اٹک آئل کمپنی،اٹک گر وپ اورفا رو ہولڈنگز کے پا کستان میں CEOرہے۔انہیں اٹک آئل گروپ کے کم عمر ترین چیف ایگز یکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ سید دلاور عباس پرائیورٹی گر وپ کی ملکیت رکھتے ہیں جو پیٹر ولیم،ٹیلی کمیو نیکیشنز، انفا رمیشن ٹیکنالو جی اور بز نس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے شعبوں میں خدمات مہیا کرتی ہے۔ انہیں 1991ء اور1992ء میں ورلڈ اکنامک فو رم میں پاکستان کی نما ئندگی کا اعزاز بھی حاصل تھا۔جہاں انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کیساتھ شر کت کی۔ وہ وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ڈبلیو ٹی او کے رکن بھی رہے۔ پنجاب یو نیورسٹی،لاہو ر کے لاء کالج کے تعلیم یافتہ سید دلاور عباس شاندار سیاسی کیر ئیر کے بھی حامل تھے۔ وہ 2003 سے2009 تک سینیٹ کے رکن بھی رہے۔اس عرصے کے دوران وہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی پٹر ولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین رہنے کے علاوہ دفاع و دفاعی پیداوار، گورنمنٹ اشورنسز اورصنعت و پیداوار کی اسٹینڈنگ کمیٹیز کے رکن بھی رہے۔سید دلاور عباس نومبر 2007ء سے مارچ 2008ء تک پنجاب کے صو بائی وزیرپانی وآبپاشی بھی رہے۔ سید دلاور عباس پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے تا حیا ت اعزازی پیٹرن ہونے کے علاوہ ایشین ٹینس فیڈر یشن کے سینئر نائب صدر اور ا نٹر نیشنل ٹینس فیڈر یشن کی آئینی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔
دلاور عباس

مزید :

صفحہ آخر -