سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ

  سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)بابا گورو نانک دیو جی کے550ویں جنم دن کے موقع بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہو گیا۔پاکستان سے ملنے والے محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔کرتار پور راہداری،گورو نانک یونیورسٹی جنم دن کا سب سے بڑا تحفہ ہے،بھارت سے اچھے تعلقات اور پاکستان دوبارہ یاترا کے خواہاں ہیں،یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر اظہار خیال۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر نے چیئرمین بورڈ کی طرف سے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے الوداع کیا۔دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردارسروجیت سنگھ ورک نے کہا کہ بابا گورو نانک نے جس سکھ مسلم دوستی کی بنیاد رکھی تھی وزیر اعظم عمران خان نے اسے مضبوط اور مستحکم بنیا دیا ہے او ر دنیا کی تاریخ پاکستان عمران خان کے اقلیتوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو کبھی نہ بھلا پائے گی۔

سکھ یاتری

مزید : صفحہ آخر