لاہور ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں، ائیر کوالٹی انڈیکس 606ہوگیا

    لاہور ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں، ائیر کوالٹی انڈیکس 606ہوگیا

  



لاہور(آئی این پی) لاہور کو ایک بار پھر سموگ نے لپیٹ میں لے لیا، صوبائی دارالحکومت کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 466ہوگیا۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگانے والی آگ کا دھواں لاہور منتقل ہوگیا، 24گھنٹے میں اے کیو آئی 177پوانٹس بڑھ گیا۔ شملہ پہاڑی اور گردونواح کا اے کیو آئی 548ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلبرگ کے علاقہ کا 556، پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں کا اے کیو آئی 499ہوگیا۔ لبرٹی 400، اپر مال 434، سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا 401اے کیو آئی ہوگیا۔ علامہ ا قبال ٹاؤن کا 384اور بیدیاں روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 606ہوگیا۔

سموگ

مزید : صفحہ اول