شہباز،مریم اور خواجہ آصف (ن) لیگ کی کرسی سنبھالنا چاہتے ہیں،فواد

شہباز،مریم اور خواجہ آصف (ن) لیگ کی کرسی سنبھالنا چاہتے ہیں،فواد

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز، مریم اور خواجہ آصف (ن)لیگ کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں،میاں صاحب گارنٹی دیں ٹھیک ہوکر وہ واپس آئیں گے، نواز شریف کے باہر جانے میں ہماری طرف سے نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے، پیسہ نواز شریف کی صحت سے اہم نہیں ہے، ن لیگ اپنے بیمار قائد کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، کل کابینہ کی طویل میٹنگ ہوئی جس میں انسانی بنیاد پر کابینہ نے نواز شریف کا نام ای س ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لیا اور اسی بنیاد پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔انہو ں نے کہا کہ اسحٰق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے مگر واپس نہیں آئے، حسن اور حسین نواز نے بھی یہی کیا اسحاق ڈار اب تو بالکل صحت مند ہیں مگر پھر بھی واپس نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے،اگر ہم نے پیسہ معاف کر دیا تو عوام ہم سے سوال کرے گی۔(ن) لیگ میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے، آج نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے، انہوں نے کہا کہ تین ہزار قیدیوں نے جیل سے نکلنے کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سے افغانستان کی جنگ میں جانے کی غلطی ہوئی، جنگ میں نہ جانتے تو آج ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہوتے۔

کرسی سنبھالنا

مزید : صفحہ اول