قاسم سوری کیخلاف تحریک،شعبہ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا

  قاسم سوری کیخلاف تحریک،شعبہ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے مطابق اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے کون سے قاعدے کیخلاف ورزی کی ہے۔شعبہ قانون سازی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے اس اعتراض کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے 8 نومبر کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی، جس پر 15 نومبر کے بعد ووٹنگ لازمی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت حزبِ اختلاف سے یہ تحریکِ عدم اعتماد واپس لینے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔
قاسم سوری تحریک

مزید :

صفحہ اول -